نرسنگ طالبہ کو امتحان میں شرکت کی اجازت

نرسنگ طالبہ کو امتحان میں شرکت کی اجازت

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے نرسنگ طالبہ نصرت کو امتحان میں شرکت کی اجازت دیتے ہوئے ڈاؤ یونیورسٹی کو ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت میں درخواست گزار کے وکیل محمد نواز ڈاہری نے مؤقف اختیار کیا کہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر طالبہ نصرت امتحان دینے سے محروم ہوگئیں جس سے ان کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے ۔وکیل کے مطابق درخواست گزار ڈاؤ یونیورسٹی میں چار سالہ بیچلر آف سائنس اِن نرسنگ پروگرام کی طالبہ ہیں جس کا آغاز 2021 میں ہوا اور اسے 2024 میں مکمل ہونا تھا۔ طالبہ اس سے قبل ڈویلپمنٹل سائیکالوجی کے مضمون کا امتحان بھی دے چکی ہیں۔سماعت کے دوران ڈاؤ یونیورسٹی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ یونیورسٹی کو طالبہ کو عارضی طور پر امتحان میں شرکت کی اجازت دینے پر کوئی اعتراض نہیں تاہم یہ اجازت آئینی درخواست کے حتمی فیصلے سے مشروط ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...