بوری بند نعش کی شناخت کے بعد مشتبہ دوست شاملِ تفتیش

 بوری بند نعش کی شناخت کے بعد مشتبہ دوست شاملِ تفتیش

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹاؤن میں ندی سے برآمد ہونے والی ٹکڑوں میں بوری بند نعش کی شناخت کے بعد مشتبہ دوست شاملِ تفتیش کرلیا۔۔۔

 تین یوم قبل تھانہ سرجانی ٹاؤن کے علاقے عباس گوٹھ میں ندی سے سیمنٹ کی بوری میں بند انسانی نعش کے ٹکڑے برآمد ہوئے تھے۔پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نعش کی شناخت کا عمل مکمل کیا، جس کے نتیجے میں متوفی کی شناخت یاسر، رہائشی تیسر ٹاؤن کے نام سے ہوئی۔متوفی کے ورثاء نے پولیس کو بتایا کہ یاسر نشے کا عادی تھا اور اپنے دوستوں آصف ولد امتیاز، غفور ولد ارشاد اور فیصل ولد علی کے ساتھ مل کر نشہ کرتا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...