ہتھنی مدھو بالا کوصحت کے سنگین مسائل کا سامنا

ہتھنی مدھو بالا کوصحت کے سنگین مسائل کا سامنا

گر جائے تو اٹھانے کے لیے کرین کی مدد بھی درکار ہوسکتی ،ڈاکٹر عامر خلیلمکمل صحت یابی میں مزید کئی ہفتے لگ سکتے ہیں، غیر ملکی ماہرین نے طبی معائنہ کیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سفاری پارک میں بیمار ہتھنی مدھوبالا کا غیر ملکی ماہرین کی ٹیم نے طبی معائنہ کرلیا۔ فورپاز کے ڈاکٹر عامر خلیل کی سربراہی میں ٹیم نے ہتھنی کے خون کے نمونے حاصل کیے ہیں، جن کی جانچ جاری ہے ، جبکہ مدھوبالا کے علاج اور خصوصی نگہداشت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈاکٹر عامر خلیل نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 22 سالہ ہتھنی مدھوبالا گزشتہ سال سے مختلف بیماریوں کا شکار ہے اور مسلسل علالت کے باعث اس کی جسمانی صحت اور مدافعتی نظام متاثر ہوا ہے ۔ مدھوبالا اب تپِ دق (ٹی بی) سے پاک ہے ، تاہم بیماری کے اثرات کے باعث اسے صحت کے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مدھوبالا کی پچھلی ٹانگوں میں کمزوری، ٹانگوں پر سوجن اور ناخنوں میں دراڑیں تشویش کا باعث ہیں۔ ان مسائل کے باعث ہتھنی کی نقل و حرکت متاثر ہوئی ہے اور اس کی پچھلی ٹانگوں میں اتنی طاقت نہیں کہ وہ آسانی سے خود کھڑی ہوسکے ۔ اگر وہ گر جائے تو اسے دوبارہ اٹھانے کے لیے کرین کی مدد بھی درکار ہوسکتی ہے ۔ڈاکٹر عامر خلیل کے مطابق مدھوبالا کا وزن مسلسل کم ہو رہا ہے ، حالانکہ اس میں بیکٹیریل انفیکشن موجود نہیں۔ ہتھنی کو مکمل صحت یاب ہونے میں مزید کئی ہفتے لگ سکتے ہیں، تاہم اس کی صحت میں بہتری کے آثار نظر آرہے ہیں۔ مناسب علاج اور بھرپور نگہداشت سے اس کی حالت بہتر ہونے کی امید ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...