جامعہ کراچی:نتائج میں رد و بدل، ناظم امتحانات برطرف

جامعہ کراچی:نتائج میں رد و بدل، ناظم امتحانات برطرف

ڈاکٹر محمد یاسر خان کو ان کے شعبے میں تدریس کے لیے واپس بھجوادیا گیا شیخ الجامعہ نے ڈاکٹر غفران سعید کو ناظم امتحانات مقرر کردیا ،نوٹیفکیشن جاری

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے سرکاری لاء کالجوں کے امتحانی نتائج میں بے قاعدگیوں اور رد و بدل کے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے ناظم امتحانات ڈاکٹر محمد یاسر خان کو عہدے سے ہٹادیا اور انہیں ان کے شعبے میں تدریس کے لیے واپس بھجوادیا گیا ہے جبکہ وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی نے کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسر کو ہٹاکر ان کی جگہ ڈاکٹر غفران سعید کو ناظم امتحانات مقرر کردیا گیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ڈاکٹر غفران سعید کا تعلق شعبہ فوڈ اینڈ سائنس سے ہے ۔بتایا جارہا ہے کہ نئے مستقل وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی نے امتحانی کاپیاں خود منگوا کر دیکھیں تو اکثر آنسر شیٹس خالی تھیں اور ان پر مارکس دیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات نے رئیس کلیہ قانون کی سفارش اور سبکدوش قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر طفیل احمد کی منظوری سے 150 سے زائد قانون کے طلبا کو پاس کیا تھا متعلقہ تقریبا ڈیڑھ سو طلبا امتحانی کاپیوں اور جاری کردہ نتائج میں فیل تھے بڑی تعداد میں فیل طلبا کو فرضی اسکروٹنی کمیٹی بناکر پاس کیا گیا تھا۔ فیل امیدوار بی اے -ایل یل بی ایس ایم لاء اور اسلامیہ کالج کے طالب علم تھے ۔نتائج میں تبدیلی کی اس داستان نے نئے وائس چانسلر کے لیے چیلنج کھڑے کردیے ہیں ایل ایل بی میں بڑی تعداد میں طلبا ایسے تھے جو اوبلیگیشن اور مطالعہ پاکستان کے پرچوں میں صفر یا کم مارکس کے ساتھ فیل تھے فرضی اسکروٹنی کراکے انھیں 50سے 65 کے درمیان مارکس دے کر پاس کیا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...