کے فورمنصوبہ : 20 مرکزی سڑکیں کھودنے کا فیصلہ

 کے فورمنصوبہ : 20 مرکزی سڑکیں کھودنے کا فیصلہ

پروجیکٹ کی تکمیل میں 22 ماہ کا عرصہ لگے گا، 96 کلومیٹر طویل سڑکوں کی کھدائی سے شہری دو سال تک ٹریفک کی بدترین صورت حال کا سامنا کریں گےلائنوں کے لیے کھدائی ایک سے تین کلومیٹر پر کی جائے گی،ٹینڈرنگ کا عمل جاری ،امکان ہے جنوری 2027 میں کام شروع کر دیا جائے گا ،پروجیکٹ منیجر

کراچی(این این آئی)کراچی میں کے فور پروجیکٹ کے حکام نے بتایا ہے کہ جنوری 2027 میں شہر کی 20 سے زائد مرکزی سڑکیں کھودی جائیں گی، جس کے باعث شہریوں کو شدید ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ اس پروجیکٹ کی تکمیل میں 22 ماہ کا عرصہ لگے گا۔کے فور آگمین ٹیشن کے پروجیکٹ منیجر فیصل جاوید نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ بتایا کہ کے فورآگمین ٹیشن کی لائنوں کے لیے شہر کی 20 سے زائد مرکزی سڑکیں کھودی جائیں گی، 96 کلومیٹر شہر کے مختلف سڑکیں کھودی جائیں گی، اس کے لیے ٹینڈرنگ کا عمل جاری ہے اور امکان ہے کہ جنوری 2027 میں کام شروع کر دیا جائیگا جو 22 ماہ میں مکمل ہو گا اور اس طرح کراچی کے شہری دو سال تک بدترین ٹریفک کی صورت حال کا سامنے کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے لائنوں کے لیے کی جانے والی کھدائی ایک سے تین کلومیٹر پر کی جائیں گی، پورا شہر ایک ساتھ نہیں کھودیں گے تاکہ شہریوں کو کم سے کم مشکلات کاسامنا کرنے پڑے۔

انہوں نے کہا کہ آگمین ٹیشن کی لائنیں ڈالنے پر 72 ارب روپے کی لاگت آئیں گی ممکنہ طور پر لاگت میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے ۔پروجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ اس میں دو بین الاقومی مالیتی ادارے فنڈنگ کر رہے ہیں اور حکومت سندھ 20 فیصد فں ڈ فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی پانی اور سیوریج کے لیے کام کر رہی ہے ، پہلے فیز میں تین کام مکمل کرچکے ہیں جو 100 ملین ڈالر کی لاگت سے ہوئے ہے ، ان میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی لائن نمبر 5، پیپری پمپنگ اسٹیشن پر کام اور لیاری ندی میں لائنوں کو محفوظ بنایا گیا، اس کے لیے 100 ملین ڈالر خرچ ہوئے ہے ۔انہوں نے کہاکہ کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی کے تمام منصوبے ساڑھے چار سال میں مکمل ہوجا ئیں گے ، اس کے لیے ایک اعشاریہ 40 ملین ڈالر ملے گی، جس سے پانی اور سیوریج کی لائنوں کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں گے ۔فیصل جاوید نے بتایا کہ فیز ون میں ہم نے ڈھائی ارب روپے کی لاگت سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی لائن نمبر 5 کو تبدیل کیا۔انہوں نے بتایا کہ جس سڑک کو بھی کھودیں گے ، اس کی تعمیر کی ذمہ داری ہما ری ہوگی، ہم ایس ایس جی سی اور کے -الیکٹرک کی تنصیبات بھی اس کام کے دوران آئیں گی، ان کو بھی اربوں روپے کی ادائیگیوں کا فارمولہ تیار کرلیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...