درجنوں افراد مسلم لیگ (ن) میں شامل

 درجنوں افراد مسلم لیگ (ن) میں شامل

کراچی (این این آئی) مسلم لیگ (ن) ضلع وسطی کے نائب صدر اللہ نواز کی میزبانی میں منعقدہ تقریب کے دوران علاقے کی مسلم اور مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

تقریب میں پی ایس 116 کے صدر اسماعیل ضیاء اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ اس موقع پراللہ نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی عوام دوست پالیسیوں کے باعث کراچی میں بڑی تعداد میں لوگ پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں، جو عوامی فلاح و بہبود کے لیے پارٹی کی کوششوں کا اظہار ہے ۔ وہ دن دور نہیں جب سندھ میں بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہوگی اور قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں صوبہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...