گھر میں چوری کرنے والے ڈرائیور سمیت دو ملزمان گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ساؤتھ انویسٹی گیشن پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر اہم ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے کلفٹن کے علاقے باتھ آئی لینڈ میں ہاؤس رابری کی واردات میں ملوث گھر کے ڈرائیور سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کے سونے کے 6 بسکٹ اور نقدی برآمد کر لی گئی۔ ایس ایس پی توحید رحمان کے مطابق باتھ آئی لینڈ میں ہاؤس رابری کی واردات میں ملوث گھر کا ڈرائیور ساتھی سمیت گرفتار کیا گیا ہے ۔ گھر میں چوری کی واردات کا مقدمہ 6 نومبر کو تھانہ بوٹ بیسن میں درج کیا گیا تھا۔گرفتار ملزمان کی شناخت ندیم اکبر اور سہیل کے نام سے ہوئی ہے ۔ واردات میں گھر کے ڈرائیور کا ملوث ہونا سامنے آیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments