فری آئی کیمپ 3 جنوری کو لگایا جائیگا
سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)المصطفیٰ آئی ہسپتال مزنگ روڈ لاہورکے زیر اہتمام سیکرٹری اکرام اﷲ ارشاد اور میاں سجاد اکرام نغمی کی زیر نگرانی سفید موتیا کا فری آئی کیمپ 3 جنوری کونواحی چک نمبر 40ہمراجپورہ میں لگایا جائیگا۔
ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی سفید موتیا کی تشخیص ،آپریشن اور لینز کی مفت سہولیات فراہم کی جائینگی۔ اس موقعہ پر گاؤں میں فری ڈسپنسری کا افتتاح بھی کیا جائیگا۔تقریب میں میاں عظیم دستگیر،میاں علی رضا، میاں عدنان نعمت،میاں تصدق عزیز ودیگر معززین علاقہ شرکت کرینگے۔