تلونڈی:منگوس قبروں سے 3بچوں کی لاشیں نکال کرکھاگئے

تلونڈی:منگوس قبروں سے 3بچوں کی لاشیں نکال کرکھاگئے

علاقہ میں قبرستان منگوسوں کی آماجگاہ بن گئے ، قبروں کو محفوظ بنانے کامطالبہ

تلونڈی(نامہ نگار)تلونڈی ا ور گردونواح کے قبرستان منگوسوں کی آماجگاہ بن گئے ، 3 بچوں کی لاشیں قبروں سے نکال کر کھاگئے ۔ علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔دل دہلا دینے والے واقعات نے اہل علاقہ کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے ۔سریسرہٹھاڑ کے قبرستان میں منگوسوں نے 3 کمسن بچوں کی قبریں کھود کر لاشیں نکال لیں اور انہیں نوچ کر کھا گئے ، واقعہ کے بعد اہل دیہہ نے اپنی مدد آپکے تحت کارروائی کرکے منگوس مار ڈالے ۔اہم مقامی افراد کا کہنا ہے کہ درجنوں منگوس تاحال قبرستان میں موجود ہیں جو وہاں دفن ہمارے پیاروں کیلئے مسلسل خطرہ بنے ہوئے ہیں۔علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر قصور آصف رضا اور ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیکر قبرستانوں کو محفوظ بنایا جائے اور منگوسوں کے خاتمے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں