1سال : 10 لاکھ مقدمات کے چالان مکمل، عدالتوں میں جمع

1سال : 10 لاکھ مقدمات کے چالان مکمل، عدالتوں میں جمع

11 لاکھ ملزموں کو گرفتار کر کے عدالتوں میں پیش کیاگیا:انویسٹی گیشن رپورٹ

لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن برانچ پنجاب نے سال 2025 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایک سال میں صوبہ بھر میں 11 لاکھ 20 ہزار 711 مقدمات درج کیے گئے ، جن میں سے 10 لاکھ 72 ہزار 976 مقدمات کے چالان مکمل کر کے عدالتوں میں جمع کرائے گئے ۔پنجاب پولیس نے سال 2025 کے دوران 11 لاکھ 2 ہزار 724 ملزمان کو گرفتار کر کے عدالتوں میں پیش کیا۔ کیٹگری اے کے 49 ہزار 696 اشتہاری ملزمان گرفتار کیے گئے ، جن میں 3 ہزار 942 قتل، 3 ہزار 6 ڈکیتی، 4 ہزار 232 رابری، 213 ڈکیتی معہ قتل اور 109 اغوا برائے تاوان کے ملزمان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بی کیٹگری کے 98 ہزار اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پنجاب پولیس نے رواں سال 45 ہزار کرائم سین وزٹس کیے جبکہ 34 ہزار شواہد اکٹھے کیے گئے ۔ فنگر پرنٹ بیورو پنجاب کو سال 2025 کے دوران 5 ہزار 940 کیسز موصول ہوئے ، جن میں سے 293 ملزمان کے فنگر پرنٹس میچ کیے گئے جبکہ ناقص تفتیش پر 6 ہزار 636 افسران کو سزائیں دی گئیں جبکہ 1 لاکھ 62 ہزار تفتیشی افسران عدالت عالیہ میں ریکارڈ لے کر پیش ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں