قصور: 3لڑکیاں اغوا ،بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار

قصور: 3لڑکیاں اغوا ،بچی سے زیادتی  کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار

قصور(نمائندہ دنیا)ضلع قصور کے تین مختلف علاقوں سے تین لڑکیوں کو اغوا کرلیاگیا جبکہ پولیس نے 2سالہ بچی کو زیادتی کی کوشش کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

بتایاگیاہے کہ گلشن اڈا جمبر خورد کی لڑکی (ث)سٹائل ملز میں ملازمت کرتی ہے اورکچھ روز سے لاپتہ ہے ،گھر والوں نے اغوا کے شبہ میں مقدمہ درج کرادیا۔ مان سنگھ روڈ کوٹ رادھاکشن کی 16سالہ لڑکی (ا) گھر سے اکیڈمی گئی اورواپس نہیں آئی،والدنے عامر،بلال اور سلمیٰ وغیرہ کیخلاف اغو اکا مقدمہ درج کرایاہے ۔ ببرکھائی کی شادی شدہ لڑکی (م)سسرال جھگے جبیلاں سے والدین کو ملنے ببر آئی اور لاپتہ ہوگئی ،والد نے عبداللہ نامی لڑکے کیخلاف مقدمہ درج کرادیا۔تھانہ بی ڈویژن قصور کی پولیس نے بھسرپورہ میں 2سالہ بچی (ف)کیساتھ زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کرکے ملزم ریاض کو گرفتار کرلیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں