سانگلہ ہل بار الیکشن ،ایگزیکٹو باڈی کے 10ارکان بلامقابلہ کامیاب ،نوٹیفکیشن جاری
سانگلہ ہل(تحصیل رپورٹر)سانگلہ ہل بار ایسوسی ایشن کے انتخابات10جنوری کو ہونگے ، چیئرمین الیکشن بورڈ چودھری راشد علی گھمن نے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی۔
ایگزیکٹو باڈی کے 10ارکان بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے ، جن کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،بلا مقابلہ منتخب ہونے والوں میں، محمد طیب طاہر ، محمد یوسف خاں، بابر لطیف کاہلوں، قمر الزمان ،سلطان مسیح ،میاں حامد رضا، غلام مرتضی اعوان، محمد نواز اعوان ، یا سر ذوالفقار سابق صدر اور میاں محمد نعیم سندھی شامل ہیں۔