بصیرپور:تجاوزات کیخلاف ایکشن ‘ہفتہ واربازار کااحاطہ سیل
شہریوں نے تحصیل انتظامیہ کو چاردیواری کے باہر سٹالز لگانے کی شکایت کی تھی
بصیرپور(نامہ نگار)تحصیل انتظامیہ نے بصیر پور میں رفیق شہیدروڈپرتجاوزات اور بدنظمی سے ٹریفک میں خلل اندازی پرہفتہ وار بازارکے احاطہ کوسیل کردیا۔اس حوالے سے شہریوں نے شکایت کی تھی کہ بازار کو چاردیواری تک محدودرکھنے کی بجائے دکانیں اور سٹال سڑک اورملحقہ گلیوں میں لگادیئے جاتے ہیں جس سے ٹریفک کی آمدورفت ممکن نہیں رہتی جبکہ راہگیروں کیلئے پیدل گزرنابھی محال ہوجاتاہے ۔عوامی شکایت پر تحصیل انتظامیہ نے سخت نوٹس لیا اور گزشتہ روز عملے نے کارروائی کرتے ہوئے ہفتہ وار بازار کے احاطہ کو سیل کردیا ،جس سے ٹریفک کی روانی بحال رہی ۔انتظامیہ کا کہناتھاکہ کسی کوتجاوزات کی اجازت نہیں دی جائے گی ،اس حوالے سے حکومت پنجاب نے عدم برداشت کی پالیسی اپنانے کے احکامات دے رکھے ہیں ۔