لیسکو :25ملازمین میں پنشن پیپرز ، واجبات کے چیک تقسیم

لیسکو :25ملازمین میں پنشن پیپرز ، واجبات کے چیک تقسیم

ریٹائرمنٹ کے بعد بھی آپ ہمارے لئے اسی طرح عزت کے قابل :سی ای او

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) لیسکو کے ماہ دسمبر میں ریٹائر ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں شاندار تقریب منعقد کی گئی، تقریب کے دوران چیف ایگزیکٹو لیسکو نے ریٹائر ہونیوالے 25 ملازمین میں پنشن پیپرز اور واجبات کے چیک تقسیم کیے ۔تقریب کے اختتام پر چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمدرمضان بٹ نے ریٹائرڈ ملازمین کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ تمام ملازمین ہمارے لیے محترم ہیں اور ان کی عزت کے ساتھ ریٹائرمنٹ پر میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں، بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر میں آپ کی جانب سے کمپنی ترقی کیلئے کی گئی کاوشوں کا شکر گزار ہوں، آپ کی ریٹائرمنٹ کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ اس ادارے سے آپ کا تعلق ختم ہوگیا ۔بلکہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی آپ ہمارے لئے اسی طرح عزت کے قابل ہیں اور آپ کا اور ہمارا رشتہ پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہوگیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں