معرکہ حق کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی :ملک احمد

 معرکہ حق کی قربانیاں ہمیشہ  یاد رکھی جائیں گی :ملک احمد

لاہور(سیاسی نمائندہ)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے نئے سال کے موقع پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے پائیدار امن، خوشحالی اور ترقی کی امید کا اظہار کیا۔

سپیکر نے کہا کہ سال 2025 میں معرکہ حق کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور شہدا کی قربانی سے ملک میں عدل، امن اور استحکام کا پیغام ملتا ہے ۔ ملکی استحکام کیلئے اتحاد و یکجہتی ہر وقت ضروری ہے ۔نئے سال میں آئین، جمہوریت اور قانون کی بالادستی کے عزم کی تجدید کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ نوجوانوں کے روشن مستقبل کیلئے پُرامید ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں