ٹرین میں مسافر کی جیب سے موبائل چوری ،2ملازم گرفتا ر

ٹرین میں مسافر کی جیب سے  موبائل چوری ،2ملازم گرفتا ر

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) شالیمار ایکسپریس میں مسافر کی جیب سے موبائل فون چوری، نجی کمپنی کے دوملازمین گرفتار ، رضوان نامی مسافر کی جیب سے شالیمار ایکسپریس میں دوران سفر آئی فون چوری ہوا۔

فون کی مالیت 3لاکھ روپے ہے ،ریلوے پولیس ملازمین نے انویسٹی گیشن کرنے کے بعد نجی کمپنی کے سپروائزر اور سویپر کو گرفتار کرکے آئی فون برآمد کیا ۔ریلوے پولیس نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی، ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں