پی پی ایس سی :مختلف محکموں کی اسامیوں کے نتائج کااعلان
لوکل گورنمنٹ میں سب انجینئر ز کی 8اسامیوں کیلئے 8امیدوار کامیاب
لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، ریونیو ڈیپارٹمنٹ، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور فنانس ڈیپارٹمنٹ سے منسلک مختلف اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں سب انجینئر گوجرانوالہ کی 8اسامیوں کیلئے 8امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ خواتین کوٹہ سے ایک اسامی کو اوپن میرٹ میں تبدیل کیا گیا۔ اسی محکمے میں سب انجینئر ملتان کی 7اسامیوں کیلئے 7امیدوار حتمی طور پر کامیاب ہوئے ہیں اور یہاں بھی ایک اسامی خواتین کوٹہ سے اوپن میرٹ میں منتقل کی گئی۔ ریونیو ڈیپارٹمنٹ، ڈپٹی کمشنر آفس سیالکوٹ میں جونیئر کلرک کی 40اسامیوں کیلئے مجموعی طور پر 35 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے ہیں۔