ویٹرنری یونیورسٹی سپورٹس ڈے کا آغاز
لاہور(خبر نگار)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور میں بائیسویں سالانہ سپورٹس ڈے کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔
افتتاحی تقریب یونیورسٹی سپورٹس گراؤنڈ میں منعقد ہوئی، جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس اور پروفیسر ڈاکٹر سلیم چوہدری نے خصوصی شرکت کی۔سپورٹس ڈے میں یونیورسٹی کے تمام کیمپسز کے طلبہ، طالبات، فیکلٹی اور سٹاف بھرپور انداز میں شریک ہیں۔کھیلوں کے اس ایونٹ میں 800، 200 اور 100 میٹر ریسز، نیزہ بازی، لانگ جمپ اور ٹرپل جمپ کے مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں۔