اگلے تعلیمی سال میں صرف نویں جماعت کی کتاب تبدیل

اگلے تعلیمی سال میں صرف  نویں جماعت کی کتاب تبدیل

لاہور(خبر نگار) اگلے تعلیمی سال میں تمام کلاسز کی بجائے صرف نویں جماعت کی کتاب تبدیلی ہوگی ۔

 تفصیلات کے مطابق کتابوں کی تبدیلی کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا گیا ،اگلے تعلیمی سال کیلئے پیکٹا نے اہم اعلان جاری کردیا ۔تمام جماعتوں کی بجائے ایک کلاس کی کتاب بدلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اگلے تعلیمی سال کیلئے صرف 9ویں جماعت کی کتاب تبدیلی ہوگی ۔نویں جماعت کی صرف کمپیوٹر مضمون کی کتاب کو تبدیل کیا جائے گا ۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل پہلی سے نویں جماعت کی کتابیں تبدیلی ہونی تھی پبلشرز نے فیصلے کی مخالفت کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں