ہنجروال65:سالہ خاتون پراسرار طور پر جاں بحق

ہنجروال65:سالہ خاتون پراسرار طور پر جاں بحق

70سالہ شخص اچانک سڑک پر گرگیا‘چوٹ لگنے سے موقع پر ہی چل بسا

لاہور(کرائم رپورٹر)ہنجروال کے علاقے میں 65سالہ خاتون پرسرار طور پر جاں بحق ہو گئی ،پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ۔ایدھی ترجمان کے مطابق ہنجروال کے علاقے میں 65سالہ خاتون پراسرار طور پر دم توڑ گئی ،متوفیہ کی شناخت حلیمہ بی بی کے نام سے ہوئی، ڈاکٹروں کے مطابق متوفیہ کی موت حرکت قلب بند ہونے کے باعث واقع ہوئی ہے ،اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔دریں اثنا ہنجروال کے علاقے میں 70سالہ بزرگ اچانک گر کر سر پر چوٹ لگنے کے نتیجے میں موقع پر دم توڑ گیا ، متوفی کی شناخت 70سالہ ساجد کے نام سے ہوئی ہے ، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں