اجتماعی زیادتی کے ملزم کی ضمانت خارج

اجتماعی زیادتی کے ملزم کی ضمانت خارج

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے گینگ ریپ کے ملزم احمد کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت خارج کر دی۔

 درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ میری بیٹی کو دانیال نے رات گئے ستیانہ روڈ فیصل آباد بلایا، وکیل مدعی نے مؤقف اپنایا کہ ستیانہ روڈ پر پہلے سے موجود گاڑی میں چھ ملزمان موجود تھے ،وہ میری بیٹی کو چھ افراد اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے ،جہاں پر پہلے سے چار افراد موجود تھے ، ان دس افراد نے زیادتی کا ارتکاب کیا۔ملزم کسی رعایت کا مستحق نہیں ہے ،درخواست ضمانت خارج کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں