یوٹیوبر کو عدالت میں پیشی پر پروٹوکول دینے کی درخواست نمٹادی گئی

یوٹیوبر کو عدالت میں پیشی پر پروٹوکول دینے کی درخواست نمٹادی گئی

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے یوٹیوبر رجب بٹ کو عدالت پیشی پر پولیس پروٹوکول دینے کیخلاف درخواست پولیس رپورٹ کی روشنی میں نمٹا دی۔

پولیس رپورٹ کیمطابق رجب بٹ کو جان کے خطرے کے باعث سکیورٹی فراہم کی گئی، پلوشہ احد نے مؤقف اپنایا کہ رجب بٹ کے خلاف سیشن کورٹ میں خاتون سے زیادتی کے مقدمے کا ٹرائل چل رہا ہے ،درخواست گزار اس مقدمے میں رجب بٹ کے خلاف گواہ ہے ،ملزم ہونے کے باوجود رجب بٹ کو ہر پیشی پر پولیس پروٹوکول دیا جاتا ہے۔ ،رجب بٹ نہ پبلک آفس ہولڈر ہیں نہ اس کے پاس سرکاری عہدہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں