بچے سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا گرفتار

بچے سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر ) اچھرہ پولیس نے 7 سالہ بچے سے زیادتی کا مرتکب ملزم گرفتار کر لیا۔

 ترجمان کے مطابق اچھرہ کا رہائشی7 سالہ بچہ اکیڈمی سے گھر واپس آیا جہاں گھر والوں کی غیر موجودگی میں محلہ دار اوباش ملزم نے چھت پر لیجا کر زیادتی کی کوشش کی ،اس دوران بچے کے شور مچانے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا ، اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم فواد کیخلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں