ہائی آکٹین پر پابندی ،ڈولفن فورس کی پٹرولنگ شدید متاثر
لاہور (کرائم رپورٹر )لاہور میں ڈولفن فورس کی پٹرولنگ شدید متاثر، ہائی آکٹین پر پابندی سے بائیکس کھڑی ہونے لگیں۔
ذرائع کے مطابق 690 ڈولفن اہلکار تھانوں میں جنرل ڈیوٹی پر تعینات ہو گئے ۔1200 اہلکار فیلڈ پٹرولنگ کے بجائے دیگر فرائض انجام دینے لگے ، وسائل کی کمی اور انتظامی اختلافات، ڈولفن فورس کا نظام بحران کا شکار ہے ۔گزشتہ 5 ماہ میں 3 ایس پی ہیڈکوارٹر تبدیل ہوئے ، فورس کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے ۔ڈولفن اہلکار اپنی جیب سے اخراجات برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔