مغویہ لڑکی بازیاب، ملزمان گرفتار

مغویہ لڑکی بازیاب، ملزمان گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر ) لاری اڈہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اغوا کے مقدمہ میں مطلوب لڑکی کو بازیاب کر کے نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

لاری اڈہ پولیس نے دوران چیکنگ ایک بس میں سوار مشکوک افراد کو روک کر تلاشی لی تو ایک کمسن لڑکی ان کے ہمراہ موجود تھی۔پولیس کی جانب سے پتہ جوئی کرنے پر معلوم ہوا کہ بچی ایک روز قبل درج ہونے والے اغوا کے مقدمہ میں مطلوب ہے جبکہ ملزمان اسے ورغلا کر اپنے ساتھ لے جا رہے تھے ۔لاری اڈہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو اپنی تحویل میں لے لیا اور نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں