میوہسپتال :آوارہ کتے کے کاٹنے سے مزید ایک مریض چل بسا

میوہسپتال :آوارہ کتے کے کاٹنے سے مزید ایک مریض چل بسا

مریض کو 11 تاریخ کو میو ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں وہ زیر علاج رہا

لاہور (ہیلتھ رپور ٹر ) آوارہ کتے کے کاٹنے سے مزید ایک مریض میو ہسپتال میں دم توڑ گیا، جس کے بعد گزشتہ ایک ہفتے میں شہر میں کتے کے کاٹنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد دو ہو گئی ہے ۔ میو ہسپتال سے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق شاہدرہ کا رہائشی 60 سالہ سید سمر عباس کو چند روز قبل آوارہ کتے نے کاٹا تھا۔ مریض کو 11 تاریخ کو میو ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں وہ زیر علاج رہا۔ تاہم 14 تاریخ کو مریض کی حالت بگڑنے کے باعث وہ جان کی بازی ہار گیا۔ مریض کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ لاہور نیوز کو موصول ہو چکا ہے ، جس میں موت کی وجہ کتے کے کاٹنے کے بعد پیدا ہونے والی پیچیدگیاں قرار دی گئی ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ شہریوں کی زندگیوں کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں