بنگلہ دیش سے آئے سرکاری افسران کاپیڈمک کمپنی کا دورہ

بنگلہ دیش سے آئے سرکاری  افسران کاپیڈمک کمپنی کا دورہ

لاہور( این این آئی)عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش سے آئے ہوئے سینئر سرکاری افسران کے وفد نے پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کا دورہ کیا۔

دونوں ممالک کے مابین علاقائی اور ادارہ جاتی تعاون اور پائیدار اقتصادی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس عمر مسعود، چیئرمین جاوید اقبال اور سی ای او کیپٹن (ر)شعیب علی نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور ابھرتے ہوئے اقتصادی اور انتظامی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے علاقائی اداروں کے درمیان باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں