الحبیب ہسپتال کا4 روزہ فری آئی کیمپ،500مریضوں کاآپریشن
لاہور (سٹاف رپورٹر )الحبیب آئی ہسپتال کے زیراہتمام 4 روزہ فری آئی کیمپ۔ 500 سے زائد مریضوں کے موتیے کے کامیاب آپریشن کیے گئے ۔
ماہر چشم ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہر مریض کا باقاعدہ معائنہ کیا گیا۔کیمپ کے آخری روز چیئرمین صوفی گروپ طارق اﷲ صوفی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد صرف علاج فراہم کرنا نہیں، بلکہ ان لوگوں تک پہنچنا ہے جو علاج کی سہولت سے محروم ہیں۔اس موقع ڈائریکٹر صوفی گروپ خالد صوفی کا کہنا تھاکہ ہماری کوشش ہے کہ ایسے منصوبے جاری رکھیں ، ڈائریکٹر صوفی گروپ حمزہ صوفی کا کہنا تھا کہ یہ کارواں سالوں سے چلا آرہا ہے ۔