سموگ تدارک ،ممبر کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں 2مئی تک جواب طلب

سموگ تدارک ،ممبر کمیشن کی رپورٹ کی  روشنی میں 2مئی تک جواب طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کیس میں ممبر کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں 2 مئی تک جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے سماعت آئندہ جمعرات تک ملتوی کردی،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کینال بینک روڈ پر بنائے گئے کٹ غیر قانونی ہیں، یہ میل ملاپ کرکے کٹ بنائے گئے ہیں، شہر میں ٹریفک کی روانی کیلئے مناسب روڈ انجینئرنگ کے اقدامات کیے جانے چاہئے ، ممبر کمیشن نے بتایا کہ نور پور تھل میں گیارہ ہزار درخت کٹنے سے بچائے گئے۔ ، عدالت نے کہا کہ درخت بچانا کمیشن کی بڑی کامیابی ہے ، مزید نئے درخت بھی لگائے جائیں گے ، نہری پانی کے واٹر چینلز میں سے دو بند ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں