105 تحصیلوں میں بائیک ایمبولینس سروس شروع کرنیکا فیصلہ
ابتدائی طور پر دو سالہ منصوبہ شروع ہوگا جس پر 98کروڑ 40لاکھ روپے لاگت آئیگی
لاہور (عمران اکبر )ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز سے باہر پنجاب کی 105 تحصیلوں میں موٹر بائیک ایمبولینس سروس شروع کی جائیگی۔ دستاویزات کے مطابق ابتدائی طور پر دو سالہ منصوبہ شروع ہوگا جس پر 98کروڑ 40 لاکھ روپے لاگت آئیگی ۔1050 ایمرجنسی سکائوٹس کو ماہانہ 60ہزار اعزازیہ دیا جائیگا۔ ایمرجنسی سکائوٹس ایمرجنسی سروسز کے لیے اپنی ذاتی موٹر سائیکل استعمال کریں گے ۔بھرتیوں کے دوران ای بائیکس رکھنے والوں کو ترجیح دی جائیگی۔اہلیت کے لیے پیرامیڈیکل ، ہیلتھ سیفٹی ڈپلومہ،ریسکیو سکائوٹ یا کیڈر کورس سرٹیفکیٹ لازم ہوگا۔ریسکیو سکائوٹس کو مزید ایک ماہ کی ٹریننگ کرا کر فائنل سلیکشن کی جائیگی۔صوبہ بھر میں چونیاں،کوٹ رادھا کشن، پتوکی، مریدکے ، پسرور،سمبڑیال، رینالہ خورد، چشتیاں، روکھان، جتوئی ، علی پور سمیت 105 تحصیلوں میں سروسز کا آغاز ہوگا۔