گھروں کا صفایا کرنیوالی ملزمہ گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ پولیس نے کھلے دروازے دیکھ کر گھروں کا صفایا کرنے والی ملزمہ گرفتار کرلی۔
ترجمان کے مطابق شاہدرہ پولیس نے گھروں میں گھس کر موبائل اور قیمتی اشیا لیکر رفو چکر ہو جانے والی ملزمہ کو جدید ٹیکنالوجی اور کیمروں کی مدد سے گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 5 موبائل اور نقد رقم برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔