گونگے شخص کی بیٹی سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) شالیمار پولیس نے گونگے شخص کی بیٹی سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ۔
ترجمان کے مطابق شالیمار کے علاقے میں اوباش ملزم رات گئے ایک گھر میں داخل ہوا اور لڑکی سے نازیبا حرکات کیں ،اس دوران لڑکی کی چیخ و پکار سن کر اہلخانہ اور محلے دار جاگ گئے تو ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔