یوٹیوبر عروب جتوئی کی قبل از گرفتاری ضمانت منظور
لاہور(کورٹ رپورٹر)ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نصرت علی صدیقی نے یوٹیوبر عروب جتوئی کی قبل از گرفتاری ضمانت 1 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ این سی سی آئی اے کے جانب سے عروب جتوئی کے خلاف کوئی ثبوت یا درخواست گزار کا مخصوص کردار سامنے نہیں لایا گیا۔