صوبے میں شجرکاری ، بیوٹیفکیشن کو مزید مؤثر بنانیکافیصلہ
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی راجہ منصور احمد کی ہدایت پر پی ایچ اے کے نئے مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس ،منیجنگ ڈائریکٹرز نے اے ڈی جی مرزا ولید بیگ کو ضلعی ایجنسیوں کے جاری اور مجوزہ منصوبوں سے آگاہ کیا۔
اجلاس میں آئندہ مالی سال کے لیے منتخب ترقیاتی منصوبوں اور ان پر عملدرآمد کی حکمتِ عملی کا بھی جائزہ لیا گیا، ولید بیگ نے کہا کہ پی ایچ اے آئندہ مالی سال میں باغات کی تزئین و آرائش پر خصوصی توجہ دے گا،وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق صوبے بھر میں شجرکاری اور بیوٹیفکیشن کا عمل مزید مؤثر بنایا جائے گا۔،اجلاس میں ضلعی ایجنسیوں کے منیجنگ ڈائریکٹرز نے بذریعہ زوم شرکت کی۔