36پی ایس ٹی مردانہ کی ایلیمنٹری سکول ٹیچرز کے عہدے پر ترقی

36پی ایس ٹی مردانہ کی ایلیمنٹری  سکول ٹیچرز کے عہدے پر ترقی

لاہور(خبر نگار)ضلعی دفتر تعلیم (مردانہ ایلیمنٹری ایجوکیشن)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ ایلیمنٹری ایجوکیشن) لاہور، ڈاکٹر کامران کی نگرانی میں 36 پرائمری سکول ٹیچرزکو ایلیمنٹری سکول ٹیچرز کے عہدے پر مکمل طور پر میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق ترقی دی گئی۔

یہ تمام عمل شفاف، غیر جانبدار اور میرٹ پر مبنی رہا۔ تمام امیدواروں کے سروس ریکارڈ، سنیارٹی، کوٹہ اور متعلقہ قواعد کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد پروموشن کے احکامات جاری کیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں