نہر میں کود کر خودکشی کرنے والے شخص کی لاش مل گئی
ننکانہ صاحب (خبر نگار )ننکانہ کی چندر کوٹ نہر میں کود کر خودکشی کرنیوالے شخص کی لاش دو روز بعد مل گئی۔
چندر کوٹ نہر میں لڑائی جھگڑے کے بعد اس میں کود کر ڈوب جانے والے شخص کی لاش ریسکیو ون ون ٹو ٹو نے دو روزہ سرچ آپریشن کے بعد جڑانوالہ روڈ پر واقع 5 پل کے قریب سے برآمد کی۔ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر غوطہ خوروں نے مسلسل شبانہ روز سرچ آپریشن جاری رکھا ۔ اور پیشہ ورانہ مہارت سے لاش کو تلاش کر کے نہر سے نکال لیا، جسے قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا۔