قصور کے نالے سے نومولود کی لاش برآمد
قصور(نمائندہ دنیا) شہباز خاں روڈ قصور کے نالے سے نومولود کی لاش برآمد، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ اے ڈویژن قصور میں تعینات اے ایس آئی اظہر حسین نے تحریری استغاثہ میں موقف اختیار کیا کہ وائرلیس کنٹرول کے ذریعے اطلاع موصول ہوئی کہ شہباز روڈ کے نالے میں ایک نامعلوم خاتون مبینہ طور پر اپنا جرم چھپانے کی غرض سے اسقاطِ حمل کے بعد ایک بچہ، جس کے جسمانی اعضاء بن چکے تھے ، کی لاش پھینک گئی ہے ۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی شروع کر دی گئی جبکہ نامعلوم خاتون کی تلاش اور واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔