پائینیر بزنس مین گروپ کاپاور شو
لاہور (آن لائن) پائینیر بزنس مین گروپ کی جانب سے چیمبر انتخابات کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں اب تک کے سب سے بڑے اور شاندار پاور شو کا مظاہرہ کیا گیا۔۔۔
جس نے شہر کا میلہ لوٹ لیا اور جہاں شہر بھر کی مارکیٹوں، بازاروں اور صنعتی زونز سے تاجروں اور صنعت کاروں کے قافلے بینڈ باجوں اور ڈھول کی تھاپ پر ہوٹل پہنچے۔ اس موقع پر سرپرست اعلیٰ یو بی جی ایس ایم تنویر نے کہا کہ لاہوریوں نے فیصلہ علی حسام اصغر کے حق میں دے دیا ہے ، ملکی سطح پر تاجر برادری کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔