ریسکیو 1122نارنگ کے اہلکار وسیم مغل کا انتقال

ریسکیو 1122نارنگ  کے اہلکار وسیم مغل کا انتقال

نارنگ منڈی (نمائندہ دنیا) ریسکیو 1122 نارنگ کے اہلکار محمد وسیم مغل کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔

مرحوم کی نماز جنازہ نارنگ منڈی میں ادا کی گئی جس میں ریسکیو 1122 شیخوپورہ،مریدکے اور نارنگ کے افسروں و اہلکاروں سمیت سیاسی، سماجی اور تاجر برادری کی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ریسکیو اہلکاروں نے اپنے ساتھی کو سلامی بھی پیش کی۔ نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو قبرستان شہیداں میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں