نواز شریف سکول آف ایمیننس نشتر کالونی میں داخلہ ٹیسٹ

نواز شریف سکول آف ایمیننس نشتر کالونی میں داخلہ ٹیسٹ

لاہور (آن لائن) نوازشریف سکول آف ایمیننس گرلزکیمپس نشترکالونی میں شدید گرمی اور حبس کی لہر کے باوجود داخلہ ٹیسٹ دینے کے لیے آنے والی طالبات کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

امتحانی ہالز اور کمروں میں ٹھنڈے پانی، جوس، ریفریشمنٹ، پنکھوں اور آرام دہ نشستوں کا بہترین انتظام موجود تھا تاکہ بچیاں پرسکون ماحول میں اپنا ٹیسٹ پیپر حل کر سکیں۔ اس کے ساتھ ہی دور دراز سے آنے والے والدین کے لیے کیمپس کے احاطے میں سایہ دار، ٹھنڈی اور آرام دہ جگہ پر بیٹھنے کا معقول بندوبست کیا گیا تھا تاکہ انہیں انتظار کے دوران کسی قسم کی پریشانی یا دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ٹیسٹ کے دوران میڈیا اور شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے والدین کا کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قائم اس بین الاقوامی معیار کے ادارے میں بچوں کو بالکل مفت اور جدید سہولیات کے ساتھ تعلیم فراہم کرنا ایک تاریخی اقدام ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے خوشگوار، پرامن اور منظم ماحول میں بچوں کا امتحان لینا ہی انتظامیہ کی اعلیٰ پیشہ ورانہ اور انتظامی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں