رواں سال جنسی جرائم کے 739 مقدمات درج، پولیس ریکارڈ
لاہور (آن لائن) لاہور میں رواں سال جنسی جرائم کے واقعات تشویشناک سطح پر برقرار رہے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق شہر کے مختلف تھانوں میں بدفعلی، زنا بالجبر اور اجتماعی زیادتی کے مجموعی طور پر 739 مقدمات درج کیے گئے ۔اعداد و شمار کے مطابق رواں سال بدفعلی کے 386، زنا بالجبر کے 329جبکہ اجتماعی زیادتی کے 24مقدمات رپورٹ ہوئے ۔ بدفعلی کے مقدمات میں کینٹ ڈویژن 96کیسز کے ساتھ سرفہرست رہا۔