کم عمر، بغیر لائسنس ڈرائیورزکے خلاف جنرل ہولڈ اپ
سرکل افسران کو کریک ڈاؤن مؤثر انداز میں یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی
لاہور(کرائم رپورٹر) شہر میں کم عمر، بغیر لائسنس ڈرائیورز اور ٹرپل سواری کے خلاف گزشتہ روز خصوصی جنرل ہولڈ اپ کیا جائے گا،سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے تمام سرکل افسران کو کریک ڈاؤن اپنی نگرانی میں مؤثر انداز میں یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے ،سی ٹی او لاہور کے مطابق کارروائی کے دوران کم عمر افراد کی جانب سے چلائی جانے والی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو چالان کیساتھ بند کر دیا جائیگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کم عمر ڈرائیور کی موٹرسائیکل صرف جووینائل پرمٹ پیش کرنے کی صورت میں ہی چھوڑنے کی اجازت ہوگی۔ سی ٹی او لاہورسید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ تعطیلات کے روز اکثر کم عمر بچے موٹرسائیکل، گاڑی اور رکشہ لے کر سڑکوں پر نکل آتے ہیں۔