بائیومیٹرک ری ویری فکیشن کی مدت میں توسیع کی جائے :ٹیکس بار
ای سہولت مراکز پر رش کے باعث ٹیکس دہندگان قانونی تقاضے پورے نہیں کر پا رہے
لاہور (آن لائن) لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے مطالبہ کیا ہے کہ سیلز ٹیکس رولز 2006کے رول 5(4)کے تحت لازمی سالانہ بائیومیٹرک ری ویری فکیشن کی مقررہ مدت میں 31اگست 2026تک توسیع کی جائے کیونکہ نادرا کے ای سہولت مراکز پر غیر معمولی رش، تکنیکی خرابیوں اور ایف بی آر کے آئرس سسٹم میں مسائل کے باعث ہزاروں ٹیکس دہندگان مقررہ مدت میں قانونی تقاضے پورے نہیں کر پا رہے ۔لاہور ٹیکس بار کے صدر رانا ثاقب منیر، جنرل سیکرٹری محمد فاروق گجر، نائب صدر میاں عثمان جاوید، جوائنٹ سیکرٹری علی رضا چیمہ اور فنانس سیکرٹری سعد ایوب خان نے ایف بی آر کے ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز زبیر بلال کو ارسال کردہ خط میں مؤقف اختیار کیا کہ موجودہ صورتحال میں ٹیکس دہندگان کو ان مسائل کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا کیونکہ یہ تمام رکاوٹیں ان کے اختیار سے باہر ہیں۔