تنزانیہ کے علما کا جمعیت اہل حدیث سیکرٹریٹ کادورہ

تنزانیہ کے علما کا جمعیت  اہل حدیث سیکرٹریٹ کادورہ

لاہور(سیاسی نمائندہ)وفدِ شبان ختمِ نبوت اور تنزانیہ سے تشریف لانے والے علمائے کرام نے جمعیت اہل حدیث پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور کا دورہ کیا۔

 جہاں انہوں نے قائد ملت سلفیہ، صدر جمعیت اہل حدیث پاکستان ڈاکٹر علامہ ہشام الٰہی ظہیر سے ملاقات کی۔ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں دینی، ملی اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔وفدِ شبان ختمِ نبوت میں مرکزی ناظمِ اعلیٰ حضرت مولانا شفیع الرحمٰن، مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر حضرت مولانا مفتی سیف اللہ، ذمہ دار شعبۂ ناموسِ رسالت مولانا قاری سید مطیع الرحمٰن ہمدانی، مبلغ خیبرپختونخوا مولانا منصور احمد حقانی اور مبلغ ضلع قصور مولانا محمد آصف شامل تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں