پیپلز پارٹی کا 25جولائی کو مینارِ پاکستان پر جلسے کا اعلان
لاہور (آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور نے 25 جولائی کو مینارِ پاکستان پر بڑے سیاسی جلسے کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے اسے سیاسی طاقت کا مظاہرہ قرار دیا ہے۔
پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر نے پارٹی کارکنوں، عہدیداروں اور جیالوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی فیملیز اور دوستوں کے ہمراہ جلسے میں بھرپور شرکت یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے تمام 10 ٹاؤنز کے کارکن اور عوام جلسے کو کامیاب بنانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے ۔ شہر کے ہر ٹاؤن سے 10 ہزار سے زائد افراد جلسے میں شرکت کریں گے۔