پاکستانی خاتون ڈاکٹر بچوں کے امراضِ نفسانی کی عالمی تنظیم کی صدر منتخب

پاکستانی خاتون ڈاکٹر بچوں کے امراضِ  نفسانی کی عالمی تنظیم کی صدر منتخب

لاہور( این این آئی)پاکستان کی معروف ماہر نفسیات ڈاکٹر عائشہ آئی میاں بچوں اور نوجوانوں کی ذہنی صحت کی معتبر ترین عالمی تنظیم انٹرنیشنل ایسوسی ایشن فار چائلڈ اینڈ ایڈولیسنٹ سائیکاٹری اینڈ الائیڈ پروفیشنز(آئی اے سی اے پی اے پی)کی 2026 سے 2030 کے سیشن کے لیے صدر منتخب ہو گئی ہیں۔

پاکستان کے لیے اعزاز کی بات یہ ہے کہ ڈاکٹر عائشہ میاں 1937 میں قائم ہونے والی اس عالمی تنظیم کی سربراہی کرنے والی پہلی پاکستانی اور پہلی جنوبی ایشیائی معالج بن گئی ہیں۔ڈاکٹر عائشہ میاں کا اس اعلی ترین بین الاقوامی عہدے پر انتخاب نہ صرف پاکستان کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے ، بلکہ یہ دنیا بھر میں کم اور متوسط آمدنی والے ممالک سے ابھرنے والی طبی مہارت اور صلاحیتوں کے اعتراف کی ایک روشن علامت بھی ہے ۔ ڈاکٹر عائشہ میاں آغا خان یونیورسٹی کی فارغ التحصیل ہیں اور وہ امریکہ کی یونیورسٹی آف ٹیکساس اور بیلر کالج آف میڈیسن میں بطور فیکلٹی ممبر خدمات انجام دے چکی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں