ریلوے : غیر معمولی کارکردگی پر انسپکٹرز آف ورکس کیلئے کیش ایوارڈ وتعریفی اسناد

 ریلوے : غیر معمولی کارکردگی پر انسپکٹرز  آف ورکس کیلئے کیش ایوارڈ وتعریفی اسناد

لاہور(اے پی پی)ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور انعام اﷲ نے مالی سال 26-2025 کے دوران اوکاڑہ سیکشن میں تفویض کردہ ریونیو ہدف کامیابی سے حاصل کرنے پر ملازمین کو کیش ایوارڈ اور تعریفی اسناد دیں۔

اس موقع پر ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر حاجی محمد بھی موجود تھے ۔ عمدہ کارکردگی پراسناد حاصل کرنے والوں میں انسپکٹر آف ورکس محمد اشرف اور انسپکٹر آف ورکس اسرار احمد شامل ہیں۔ ڈی ایس ریلوے لاہور انعام اﷲ نے کہا کہ شعبہ لینڈ کے مالی سال 26-2025 کے تاریخ ساز ریونیو میں لینڈ ریکوریوں سے براہ راست یا بلواستہ منسلک افسران و سٹاف کی کوششیں بھی قابل تحسین ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں