پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ایک اور عالمی اعزاز کیلئے منتخب
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ایک اور اہم عالمی اعزاز حاصل کر لیا۔ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس امریکہ نے۔۔۔
گاڑیوں کی چوری اور دیگر جرائم کی روک تھام کیلئے جدید سکیورٹی سسٹمز، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے مؤثر استعمال پرپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کو عالمی ایوارڈ کیلئے منتخب کر لیا ۔آئی اے سی پی نے مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد احسن یونس کو باضابطہ طور پر ایوارڈ کیلئے انتخاب سے آگاہ کر دیا ،وزیراعلیٰ پنجاب نے کامیابی کو پاکستان اور پنجاب کیلئے اعزاز قرار دیا ہےۙ۔