پی ایچ اے 51 کروڑ وصول نہ کر سکا ، آڈٹ میں انکشاف

پی ایچ اے 51 کروڑ وصول نہ کر سکا ، آڈٹ میں انکشاف

ایل ڈی اے سے 39کروڑ ،واسا سے 10کروڑ سے کی وصولی ہونی:حکام

لاہور( این این آئی)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے مالی سال 2021-22کے آڈٹ میں 51کروڑ 38لاکھ 50ہزار روپے کے واجبات وصول نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی لاگت کا ایک فیصد درخت لگانے اور ہارٹیکلچر چارجز کی مد میں پی ایچ اے کو منتقل کیا جانا لازم تھا تاہم متعلقہ اداروں سے یہ رقم وصول نہیں کی جا سکی۔

ایل ڈی اے سے 39کروڑ 40لاکھ 60ہزار روپے جبکہ واسا لاہور سے 10کروڑ 57لاکھ 20ہزار روپے کے واجبات تاحال وصول نہیں ہوئے ۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون نے وصولیاں مکمل ہونے تک آڈٹ پیرا زیر التوا رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو بقایا رقم فوری طور پر پی ایچ اے کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ آڈٹ رپورٹ میں واجبات کی عدم وصولی کو قواعد و ضوابط اور حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی قرار دیا گیا جبکہ معاملہ انتظامی سطح پر نمٹانے کی سفارش بھی کی گئی۔پی ایچ اے حکام کے مطابق ایل ڈی اے اور واسا کو ادائیگی کے لیے مراسلے جاری کیے جا چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں