تھانہ باغبانپورہ: ڈی آئی جی کی حولات میں ملزموں سے پوچھ گچھ
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے عوام دوست پولیسنگ اور سروس ڈلیوری کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تھانہ باغبانپورہ کا اچانک دورہ کیا۔
جہاں انہوں نے تھانے کے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا،دورے کے دوران ڈی آئی جی آپریشنز نے تھانے میں موجود سائلین سے ملاقات کی، ان سے تھانے آنے کی وجوہات اور شکایات معلوم کیں اور متعلقہ افسران کو مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کیے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے حوالات کا بھی معائنہ کیا، زیرِ حراست ملزمان سے فرداً فرداً مقدمات کی تفصیلات دریافت کیں، ہر ملزم سے نام اور گرفتاری کی وجہ پوچھی جبکہ ایس ایچ او سے مقدمات پر بریفنگ بھی لی۔